بنوں میں فوج اور سیاسی حکومت سے متعلق ریفرنڈم کرانے والا شخص گرفتار

اس سے قبل آرمی چیف کے حق میں بینرزلگانے کے الزام میں غیرمعروف جماعت ’’مووآن‘‘ کے سربراہ کوگرفتار کرلیا گیا تھا۔

ریفرنڈم میں عوام سے سربراہ پاک فوج یا سیاسی جماعتوں کے انتخاب سے متعلق پوچھا گیا کہ آپ کس کے حق میں ووٹ دیں گے۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

پولیس نے فوج اور سیاسی حکومت سے متعلق بنوں میں ریفرنڈم کرانے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بنوں پریس کلب کے باہر فوج اور سیاسی حکومت سے متعلق ریفرنڈم کرانے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کرتے ہوئے تحقیقات شروع کردیں۔ گرفتار محمد اسلم نامی شہری فوج یا سیاسی حکومت کے انتخاب کے حوالے سے عوامی رائے کے لئے ریفرنڈم کرا رہا تھا جسے پولیس نے حراست میں لے لیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: "جانے کی باتیں جانے دو" لاڑکانہ میں بھی آرمی چیف کے بینرز لگ گئے



اس خبر کو بھی پڑھیں: چوہدری نثارنے آرمی چیف کے بینرز لگوائے کیونکہ وہ وزیراعظم بننا چاہتے ہیں، لطیف کھوسہ


غیر معروف تنظیم الاسلم فاؤنڈیشن کی جانب سے ریفرنڈم کو عوامی جمہوری ریفرنڈم قرار دیا گیا جس میں عوام سے سربراہ پاک فوج یا سیاسی جماعتوں کے انتخاب سے متعلق پوچھا گیا کہ آپ کس کے حق میں ووٹ دیں گے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: آرمی چیف کے حق میں بینرز لگانے والی جماعت ''مووآن'' کے سربراہ گرفتار



اس خبر کو بھی پڑھیں: فوج کا آرمی چیف کی تصویر والے پوسٹرز سے کوئی تعلق نہیں، آئی ایس پی آر

واضح رہے کہ اس سے قبل ملک کے مختلف شہروں میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے حق میں بینرز لگانے کے الزام میں غیر معروف جماعت ''مووآن'' کے سربراہ محمد کامران کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔
Load Next Story