رمضان میں بھی کراچی بدامنی کا شکارہےصاحبزادہ زبیر
پورا شہر مقتل بنا ہوا ہے،پولیس و رینجرز قاتلوں کو گرفتار کرنے سے قاصر ہیں،صدر جے یو پی
جمعیت علمائے پاکستان کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے رمضان المبار ک کے مقدس مہینے میں امن وامان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر شدید درعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماہ مقدس میں بھی کراچی میں قتل وغارت گری کا بازار گرم ہے،معصوم بے گناہ افراد کو بے دردی سے موت کے گھاٹ اتارا جا رہا ہے جس سے قیام امن کے حکومتی دعوے دھرے رہ گئے ہیں۔
حکومت اور قانون نافذکرنے والے ادارے ان دہشت گردوںکے سامنے خاموش تماشائی کاکردار اداکر رہے ہیں۔انھوں نے کہاکہ سپریم کورٹ کا سوموٹو ایکشن بھی معصوم شہریوںکو تحفظ دلانے سے قاصر رہا،پچھلے رمضان المبارک کی طرح اس رمضان میں بھی بھتہ خوری اور قتل کی وارداتوں میں شدت آگئی ہے۔
انھوں نے کہاکہ پورا شہر مقتل بنا ہوا ہے جبکہ پولیس و رینجرز قاتلوںکو گرفتارکرنے سے قاصر ہیں،شہرکراچی پر قاتلوں، بھتہ خوروں، چوروں، لٹیروں کا راج ہے۔ انھوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے کراچی کے قتل عام اور بھتہ خوری میں ملوث جن جماعتوںکی نشاندہی کی ہے ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے تاکہ کراچی کے شہری سکون کا سانس لے سکیں۔