ہر شہری کو تحفظ کے لئے اسلحہ کی اجازت دی جائے آفاق احمد

ٹارگٹ کلنگ میں ملوث قاتلوں کو گرفتار کرکے سخت سے سخت سزا دی جائے، آفاق احمد


ویب ڈیسک November 30, 2012
ٹارگٹ کلنگ میں ملوث قاتلوں کو گرفتار کرکے سخت سے سخت سزا دی جائے، آفاق احمد فوٹو: فائل

LONDON:

مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا ہے کہ شہر میں جنگل کا قانون ہے اورایسے حالات میں ہر شہری کو اپنے تحفظ کے لئے اسلحہ استعمال کرنے کی اجازت دی جائے۔


کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے آفاق احمد نے کہا کہ انہیں مہاجر قومی موومنٹ کے رہنماؤں، کارکنوں اور شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ پر دکھ ہے، ٹارگٹ کلنگ میں ملوث قاتلوں کو گرفتار کرکے سخت سے سخت سزا دی جائے۔


چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ نے کہا کہ عوام کو تحفظ فراہم کرنا سیکیورٹی اداروں کی ذمے داری ہے لیکن سیکیورٹی اداروں کو پوری طرح مفلوج کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں