شاہ رخ خان سے بیرون ملک جائیداد اور سرمایہ کاری کی تفصیلات طلب

بھارت کے انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ نےاداکار سے بیرون ملک سرمایہ کاری اور جائیداد کے علاوہ بھی سرگرمیوں کی معلومات مانگی ہیں۔


ویب ڈیسک July 25, 2016
بھارت کے انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ نےاداکار سے بیرون ملک سرمایہ کاری اور جائیداد کے علاوہ بھی سرگرمیوں کی معلومات مانگی ہیں۔ فوٹو؛ فائل

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان سے بھارتی انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ نے بیرون ملک جائیداد اور سرمایہ کاری کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔

بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کو باکس آفس کا بھی کنگ کہا جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ ان کی فلمیں کروڑوں کا بزنس کرتی ہیں جب کہ کنگ خان انڈین پریمیئر لیگ میں کرکٹ ٹیم کے مالک ہیں اور اس کے علاوہ کئی اور بزنس بھی کررہے ہیں لیکن پاناما لیکس کا معاملہ سامنے آنے کے بعد شاہ رخ خان بھی نئی مصیبت میں پھنس چکے ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:کنگ خان پر گھر کے باہرغیرقانونی تعمیرات کرنے پر جرمانہ عائد

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاناما لیکس میں شاہ رخ خان کا نام آنے کے باوجود بھارتی انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ نے شاہ رخ خان کو نوٹس جاری کردیا ہے جس میں ان سے بیرون ملک جائیداد اور سرمایہ کاری کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں جب کہ انکم ٹیکس نوٹس میں اداکار سے بیرون ملک سرمایہ کاری اور جائیداد کے علاوہ بھی سرگرمیوں کی معلومات مانگی ہیں تاہم کنگ خان کی جانب سے نوٹس کا کوئی جواب نہیں دیا گیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:شاہ رخ خان کی شاہانہ طرز زندگی؛ ممبئی کی ٹریفک میں پھنسے تو ہیلی کاپٹر طلب کرلیا

واضح رہے کہ پاناما لیکس میں بھارتی سیاست دانوں اور سرمایہ کاروں سمیت فلمی شخصیات امیتابھ بچن، ایشوریا رائے بچن اور اجے دیوگن کا نام بھی سامنے آیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |