بھارتی گلوکارابھیجیت سلمان خان کی بریت پر بھڑک اٹھے
بھاڑ میں جائے سلمان خان کیوں کہ مجھے اس فیصلے پر نہ تو خوشی ہوئی ہے اور نہ ہی کوئی غم ہے، گلوکار ابھیجیت
بالی ووڈ دبنگ سپر اسٹار سلمان خان کے 18 سال پرانے مقدمے سے بریت پر بھارتی گلوکار ابھیجیت بھٹہ چاریہ بھڑک اٹھے ہیں۔
بھارتی ریاست راجھستان کی عدالت نے بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کو چنکارہ اور کالے ہرن کے غیرقانونی شکار کے مقدمے سے بری کردیا ہے جس کے بعد ان کے مداحوں اور فلم نگری کی نامور شخصیات کی جانب سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا سلسلہ جاری ہے تو وہیں بعض افراد سلو میاں کی رہائی کے فیصلے کو آڑے ہاتھوں لے رہے ہیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں:عامر خان کو بھارت پسند نہیں تو سعودی عرب چلے جائیں، گلوکار ابھیجیت
معروف بھارتی گلوکار ابھیجیت بھٹہ چاریہ نے سلمان خان کی رہائی کے فیصلے پر شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھاڑ میں جائے سلمان خان کیوں کہ مجھے اس فیصلے پر نہ تو خوشی ہوئی ہے اور نہ ہی کوئی غم ہے جب کہ اوم پوری کا کہنا تھا کہ کمال کا ملک اور کمال کی عدالتیں ہیں جہاں اپنی بے گناہی ثابت کرنے کے لیے 15 سال لگ جاتے ہیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں:بھارتی گلوکار ابھیجیت پر خاتون کو جنسی طور پرہراساں کرنے کا مقدمہ درج
واضح رہے کہ سلمان خان پر1998 میں ہندوؤں کے لیے مقدس مانے جانے والے کالے ہرن اور چنکارا ہرن کے غیر قانونی شکار کا الزام تھا جس میں ماتحت عدالت نے ایک اور5 سال قید کی سزا سنارکھی تھی۔