شاہد آفریدی نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

شاہد آفریدی نے کہا کہ وہ سیلاب کی وجہ سے بے گھر ہوئے لوگوں کی مدد کے لئے فنڈز اکھٹے کرتے رہیں گے۔


AFP November 30, 2012
شاہد آفریدی نے کہا کہ ان گھروں سے ہزاروں بے گھر افراد کو رہنے کے لئے چھت نصیب ہوئی ہے۔ فوٹو: اے ایف پی

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے بیسک ہیومن رائٹس کی جانب سے جنوبی پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں قائم گھروں کا دورہ کیا اور وہاں مقیم لوگوں کی داد رسی کی۔


شاہد آفریدی نے کہا کہ وہ سیلاب کی وجہ سے بے گھر ہوئے لوگوں کی مدد کے لئے فنڈز اکھٹے کرتے رہیں گے۔ انہوں نے بیسک ہیومن رائٹس کی جانب سےتعمیر کئے گئے ایک کمرے کے گھروں کے پراجیکٹ کو سراہا اور کہا کہ ان گھروں سے ہزاروں بے گھر افراد کو رہنے کے لئے چھت نصیب ہوئی ہے۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ وہ کرکٹ کھیلنے کے دوران بھی لوگوں کو اپنے ملک میں موجود ضرورت مند لوگوں کی مدد کے لئے آمادہ کرتے ہیں۔


شاہد آفریدی نے 2005 میں آئے بد ترین زلزلے میں بھی امدادی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں