فلم ’’یہ دوستی‘‘ مفادات کی جنگ میں بنتے بگڑتے رشتوں کی کہانی
ہدایتکارجاوید یوسف راہی نے کہا کہ فلم کی زیادہ ترعکسبندی لاہور، اسلام آباد ، گوجرانوالہ اور ایبٹ آباد میں کی جائے گی
KARACHI:
حالات کبھی ایک جیسے نہیں رہتے، اچھا برا وقت ہر کسی پر آتا ہے۔پاکستان فلم انڈسٹری بھی کچھ عرصہ قبل اسی صورتحال سے گزر رہی تھی۔بہتری کے آثار دکھائی نہ دینے پر فلمی حلقے اس کے مستقبل سے مایوس ہوچکے تھے۔ نامور فلم میکر اور ادارے ''انڈر گراونڈ'' ہوگئے البتہ بیان بازی کی حد تک بحالی کے لئے پرجوش اور متحرک دکھائی دئیے۔
کراچی جو چند سالوں میں شوبز انڈسٹری کا گڑھ بن چکا تھا ۔ ٹی وی اور فیشن کے بعد فلم کے حوالے سے بھی کوششیں ہونے لگیں جو کارگر ثابت ہوئیں۔پاکستانی فلموں کوفلم بینوں نے بولی وڈ فلموں کے مقابلے میں زیادہ پسند کیا۔ ان کی پسندیدگی اور حوصلہ افزائی نے ناممکن کو ممکن کردکھایا۔ تین چار سالوں کے دوران بننے والی فلموں کے فلم میکر زیادہ تر نئے اور باصلاحیت ہیں جنہوں نے فلم انڈسٹری کے کرتا دھرتاؤں کو باور کروا دیا کہ مشکلات سے گھبرا کر بھاگنے کی بجائے مقابلہ کرنا چاہیے۔ کراچی کی طرح لاہور میں بھی فلمی سرگرمیاں کسی حد تک دوبارہ سے بحال ہونے لگی ہیں۔ اردوکے علاوہ پنجابی اور پشتو فلمیں بننے کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہورہاہے۔
فلمساز عمران یوسف اور ظفر شیخ اردو فلم ''یہ دوستی'' بنا رہے ہیں جس میں انہوں نے سینئرز کے ساتھ چند نئے چہروں کو بھی اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع دیا ہے ۔ فلم کا پہلا سپیل پچھلے دنوں لاہور کے مضافات میں شوٹ کیا گیا۔ اس سپیل میں فلم کے معروف اداکار بابر بٹ ، حمیرا ناز ، زبیربھٹی،ثمر ہمدانی، قیصر بلوچ، شگفتہ سلیم، مجاہد رانا، شاہد غفور،توقیر زیدی،حماد احمد، توصیف حیدر، عباس باجوہ، فوزیہ ملک ، رانا بابر علی سمیت دیگر ایکسٹرا فنکاروں نے حصہ لیا۔سات روز تک ہونے والے اس سپیل میں سین کے علاوہ نئی اداکارہ حمیرا ناز پر دو گانوں کی عکسبندی بھی کی گئی جن کی کوریوگرافی راجو سمراٹ نے کی۔ فلم کے ڈائریکٹر جاوید یوسف راہی ، معاون ہدایتکار یوسف مراد،کیمرہ مین رضوان احمد،میک اپ آرٹسٹ عرفان منا، رائٹر ونغمہ نگار ارشد کنول جبکہ میوزک ڈائریکٹر ایم طارق ناز ہیں۔
فلمساز ظفر شیخ نے کہا کہ سٹیلائٹس چینلز اور انٹرنیٹ کے باوجود فلم تفریح کا مقبول ترین ذریعہ ہے۔اسی لئے فلم میکنگ میں جدت کے ساتھ روایتی سینما کی جگہ سنی پلیکس سینماؤں نے لے لی ہے۔اسی لئے ایک عرصہ بعد سینما ؤں میں فلم بین خصوصا فیملیوں کا دوبارہ سے آنے اور اپنی فلموں کو سراہنے کے عمل نے فلم میں سرمایہ کاری کرنے والوں کا حوصلہ بڑھایا ہے۔زیادہ خوشی اس بات کی ہے کہ جدید فلم میکنگ سے نیا ٹیلنٹ سامنے آنے کے ساتھ فلمساز کے لئے بھی بہت سی آسانیاں پیدا کردی ہیں۔''یہ دوستی'' اپنے سکرپٹ، میوزک، پروڈکشن ، ڈائریکشن سمیت ہر لحاظ سے منفرد فلم ہوگی۔ ہم نے سکرپٹ کے ساتھ میوزک کے شعبے پر خصوصی توجہ دی ہے اس کے گانے گلوکارہ نصیبولعل کے علاوہ چند نئے گلوکاروں کی آواز میں ریکارڈ کئے گئے ہیں ۔ اس کے علاوہ اداکاری میں بھی زیادہ تر نئے چہروں کو ہی متعارف کروایا جارہا ہے۔
ہدایتکار جاوید یوسف راہی نے کہا کہ فلم کی زیادہ تر عکسبندی لاہور ، اسلام آباد ، گوجرانوالہ اور ایبٹ آباد میں کی جائے گی۔ اس کا دوسرا سپیل ماہ اگست کے پہلے ہفتہ سے شروع ہوگا جس میں فلم کی پوری کاسٹ حصہ لے گی۔اس سپیل میں فلم کے باقی گانے بھی عکسبند کئے جائیں گے جس کے لئے لوکیشنز کا انتخاب کرلیا گیا ہے۔اداکار بابر بٹ نے کہا کہ معیاری پراجیکٹ ہی میری ترجیح رہے ہیں، ''یہ دوستی'' میں سیٹھ حشمت کا یادگار رول کر رہا ہوں جو میرے چاہنے والوں کے لئے سرپرائز ہوگا ۔انہوں نے مزید کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ فلم میکنگ میں نئے آنے والے لوگ باصلاحیت ہونے کے ساتھ فلم بینوں کے مزاج کو مدنظر رکھ کر فلمیں بنار ہے ہیں۔ اداکارہ حمیرا ناز نے کہا کہ فلم کا میوزک بہت اعلی ہے جو عوام میں بے حد مقبول ہوگا۔ظفر شیخ نے کہا کہ ماہ اگست میں ہی فلم کا کیمرہ کلوز کرکے میوزک لانچ کردیا جائے گا۔