وکلاکا عدالتی بائیکاٹ ہزاروں مقدمات کی سماعت نہ ہوسکی

وکلا کے عدالتی بائیکاٹ کے باعث سائلین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا


Staff Reporter December 01, 2012
مختلف قوم پرست جماعتوں سے تعلق رکھنے والے وکلا نے لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے کالاباغ ڈیم کی تعمیر کے حق میں ہونے والے فیصلے پر شدید نکتہ چینی کی۔فوٹو: ایکسپریس / فائل

کراچی کے وکلانے قوم پرستوں کی جانب سے بلدیاتی نظام کے خلاف کی جانے والی ہڑتال کی حمایت کرتے ہوئے سٹی کورٹ اور ملیر ڈسٹرکٹ کورٹس سمیت دیگر ماتحت عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ کیا۔

سٹی کورٹ اور ملیر کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف لائر فورم کے صدر ریاض آفندی ، مسلم لیگ ( ن ) لائرز فورم کے جاوید کے کے، مسلم لیگ فنکشنل لیگ لائرفورم رحمن میسر امتیاز ایڈووکیٹ کی قیادت میں وکلا کی بڑی تعداد نے سٹی کورٹ کے احاطے میں ریلی نکالی، وکلا کے ایک گروپ نے عدالتوں میں چلنے والے مقدمات کی سماعت رکوادی، وکلا رہنمائوں نے سندھ اسمبلی میں خواتین کی بے حرمتی کی شدید مذمت کی ہے، قیدیوں کو مقدمے کی اگلی تا ریخ دیکر واپس جیل بھیج دیا گیا ۔

وکلا کے عدالتی بائیکاٹ کے باعث سائلین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، مختلف قوم پرست جماعتوں سے تعلق رکھنے والے وکلا نے لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے کالاباغ ڈیم کی تعمیر کے حق میں ہونے والے فیصلے پر شدید نکتہ چینی کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں