آسٹریلوی قائدکوآئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ ٹرافی اور1ملین ڈالربونس مل گیا

رچرڈسن نے کہا کہ یہ ٹرافی کھیل کے مشکل ترین فارمیٹ میں غیرمعمولی پرفارم کرنے والی ٹیم کی محنت اور قابلیت کا اعتراف ہے


Sports Desk July 26, 2016
رچرڈسن نے کہا کہ یہ ٹرافی کھیل کے مشکل ترین فارمیٹ میں غیرمعمولی پرفارم کرنے والی ٹیم کی محنت اور قابلیت کا اعتراف ہے:فوٹو : فائل

آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ کو آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ ٹرافی اور ایک ملین ڈالر کا خصوصی بونس مل گیا، انھیں یہ انعام یکم اپریل کی کٹ آف ڈیٹ تک رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن پر فائز رہنے کی بدولت دیا گیا.

کونسل کے چیف ایگزیکٹیو ڈیو رچرڈسن نے پالے کیلی میں ٹرافی اسمتھ کے حوالے کی، ان کی ٹیم 12 ماہ کے دوران 10 ٹیسٹ میں فاتح رہی۔ رچرڈسن نے کہا کہ یہ ٹرافی کھیل کے مشکل ترین فارمیٹ میں غیرمعمولی پرفارم کرنے والی ٹیم کی محنت اور قابلیت کا اعتراف ہے، کینگروزنے اس عرصے میں غیرمعمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے خود کو اس اعزاز کی حقدار ثابت کیا۔اس موقع پر اسمتھ نے کہا کہ ٹیسٹ رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن پر فائز ہونا بہت بڑا اعزاز اور کھلاڑیوں و سپورٹ اسٹاف کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے۔

واضح رہے کہ اس بار ٹاپ پوزیشن کیلیے مقابلہ بھی کافی سخت رہا، ٹاپ 4 ٹیموں کے درمیان صرف 10 پوائنٹس کا فرق ہے، اس وقت بھی دوسرے نمبر پر موجود بھارت، تیسرے نمبر پر فائز پاکستان اور 4 رینکڈ انگلینڈ کے پاس نمبر ون پوزیشن پر قبضے کا سنہری موقع موجود ہے، آسٹریلیا کو اپنی پوزیشن کو آندھیوں کی زد سے محفوظ رکھنے کیلیے سری لنکا پر ہر صورت 1-0 یا اس سے زیادہ کے مارجن سے فتح حاصل کرنا ضروری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں