ہم بھارت سے بہتر فلمیں بنا سکتے ہیںمصطفی قریشی

نئے موضوعات پر فلم بنانے سے انڈسٹری کو فروغ مل سکتاہے،اداکار


INP July 26, 2016
نئے موضوعات پر فلم بنانے سے انڈسٹری کو فروغ مل سکتاہے،اداکار فوٹو : فائل

سینئر اداکار مصطفی قریشی نے کہا ہے کہ لوگ روایتی فلمیں دیکھ کر اکتا چکے ہیں اب نئے موضوعات پر فلمیں بنانے سے فلم انڈسٹری کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں بھارتی فلموں کے مقابلے میں اپنی فلموں کا معیار بہتر کرنا ہو گا ۔ ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ جو چیز بھی بہتر ہو گی لوگ اسے پسند کرتے ہیں اور یہی معیار فلموں کے حوالے سے بھی ہے ۔

تکنیکی اور موضوعات کے طور پر بھارتی فلمیں ہم سے بہتر ہیں مگر اس سے ہمیں خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ۔ ہم بھارت سے بہتر فلمیں بنا سکتے ہیں اور بھارت سے بہتر ٹیلنٹ بھی ہمارے ملک میں موجود ہے صرف ان کو موقع ملنا چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں