گندگی کے باعث کراچی دنیا کا چھٹا آلودہ شہر بن گیا ماہرین

صفائی کو موثر بنانے کے ساتھ ماحول دوست عوامل پر ہنگامی بنیاد پر توجہ دینی ہوگی


انعم مشکور July 26, 2016
لائنز ایریا پارکنگ پلازہ کے سامنے جلائے جانے والے کچرے سے دھواں بلند ہورہا ہے ۔ فوٹو : ایکسپریس

شہرمیں گندگی اور آلودگی کے بڑھتے مسائل کے سبب کراچی کو دنیا کا چھٹا آلودہ ترین شہر قرار دے دیا گیا ہے۔

ماہرین ماحولیات نے کراچی میں شجر کاری کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی جیسے 2 کروڑ سے زائد آبادی والے شہر کوماحولیاتی آلودگی سے بچانے کے لیے صفائی کے اقدامات کو موثر بنانے کے ساتھ ساتھ ماحول دوست عوامل پر ہنگامی بنیاد پر توجہ دینے کی ضرورت ہے حکومت اور بلدیاتی اداروں کوشجرکاری پر توجہ دینی ہوگی۔

ماہرین ماحولیات کے مطابق شہر میں قائم پارکوں کے ساتھ ساتھ گرین بیلٹوں کو بھی صفائی کی ضرورت ہے شہر میں جابجا نئے پودے لگا کر بھی شہر کی خوبصورتی میں اضافہ کیا جاسکتا ہے جبکہ آلودگی سے متاثرہ گنجان آباد علاقوں لیاقت آباد،ایمپریس مارکیٹ، سولجر بازار، کھارادر، برنس روڈ، کیماڑی،محمود آباد، کورنگی، شیریں جناح کالونی، شاہ فیصل کالونی، رنچھوڑلائن، ریلوے کالونی، پاکستان چوک، بولٹن مارکیٹ، اردو بازار کے علاقوں میں بھی شجرکاری کے ذریعے ماحول کو بہتر بنایا جاسکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں