جنرل راحیل مصر پہنچ گئے ملاقاتوں میں دہشت گردی کیخلاف مشترکہ کوششوں پراتفاق

آرمی ہیڈ کوارٹرمیں گارڈ آف آنر؛ دہشت گردی کیخلاف پاکستانی تجربات سے استفادہ کی خواہش


News Agencies July 26, 2016
آرمی ہیڈ کوارٹرمیں گارڈ آف آنر؛ دہشت گردی کیخلاف پاکستانی تجربات سے استفادہ کی خواہش ۔ فوٹو : آئی این پی

آرمی چیف جنرل راحیل شریف 2 روزہ دورے پر مصر پہنچ گئے جہاں انھوں نے مصر ی وزیر دفاع اور چیف آف اسٹاف سے ملاقات کی جس میں مسلح افواج کے درمیان سیکیورٹی اور دفاعی تعاون بڑھانے پرتبادلہ خیال کیا گیا ۔

آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف 2 روزہ دورے پر مصر پہنچے ،آرمی ہیڈکوارٹر پہنچنے پر انھیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ، جنرل راحیل شریف نے مصر کے وزیر دفاع اور مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف سے ملاقاتیں کیں جن میں دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان سیکیورٹی اور دفاعی تعاون بڑھانے پر بات چیت کی گئی ۔

دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا گیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مصری قیادت نے دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کے تجربات سے استفادہ کی خواہش کا اظہار کیا، خاص طور پر بارودی سرنگوں کے خاتمے کے لیے پاک آرمی کے تجربات سے فائدہ اٹھانے کی خواہش ظاہر کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں