نئے منتخب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سیاست میں 2002 میں قدم رکھا
سندھ کے نئےوزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ سابق وزیراعلیٰ عبداللہ شاہ کے فرزند ہیں
سندھ کے نئے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ صوبے کے سابق وزیر اعلیٰ سید عبداللہ شاہ کے فرزند ہیں اور وہ 11اگست 1962 میں دادو ضلع کی تحصیل سیہون کے گاؤں واہڑ میں پیدا ہوئے ۔
1993 میں کیلیفورنیا یونیورسٹی سے ایم ایس سی کرنے والے مراد علی شاہ پیپلزپارٹی کے سرگرم کارکن سمجھے جاتے ہیں، مراد علی شاہ نے 1986 میں حیدرآباد ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں بطوراسسٹنٹ انجینئر کام کیا، وہ واپڈا میں 1986 سے 1989 تک بطور جونئرانجینئر ملازم رہے، 1990 میں پورٹ قاسم میں بطور ایگزیکٹو انجینئر کام کیا ۔ مراد علی شاہ کراچی فش ہاربراتھارٹی کے پروجیکٹ ڈائریکٹر بھی رہے۔
مراد علی شاہ نے2002 سے سیاست میں قدم رکھا اور 2002 سے 2007 تک سندھ اسمبلی کے رکن رہے ، مراد علی شاہ کو 2013 میں مشیر سندھ بنایا گیا ۔ وہ 2014 میں ضمنی الیکشن میں بلامقابلہ منتخب ہو کر وزیر خزانہ سندھ بنے ۔ مراد علی شاہ سندھ کابینہ کے قابل ترین وزیرمانے جاتے ہیں۔