جاپان میں ایک شخص نے چاقو کے وار کرکے 19 افراد کو قتل اور 45 کو زخمی کردیا

حملہ آور معذور افراد کے سینٹر میں کام کرتا تھا تاہم کچھ روز قبل اس کو نوکری سے نکال دیا گیا تھا، پولیس


ویب ڈیسک July 26, 2016
حملہ آور نے ایک قریبی پولیس اسٹیشن میں گرفتاری دے دی ہے۔ فوٹو؛ فائل

جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں ایک شخص نے چاقو کے وار کرکے 19 افراد کو قتل اور 45 کو زخمی کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں معذور افراد کے سینٹر میں ایک شخص نے گھس کر چاقو کے وار کرکے 19 افراد کو قتل اور 45 کو زخمی کردیا، واقعہ کے بعد جائے وقوعہ سے زخمیوں کو فوراً اسپتال منتقل کیا گیا جہاں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ پولیس کے مطابق حملہ آور کی عمر 20 سال کے قریب ہے اور وہ معذور افراد کے سینٹر میں کام کرتا تھا تاہم کچھ روز قبل اس کو نوکری سے نکال دیا گیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور معذور افراد کے سینٹر پر حملے کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا تھا تاہم کچھ ہی دیر بعد ایک قریبی پولیس اسٹیشن میں حملہ آور نے گرفتاری دے دی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |