سیالکوٹ جیل میں 12 سال بعد 2 خواتین کے قاتل کو پھانسی دے دی گئی
مجرم محمد شفیق نے 2004 میں ناروال میں دوران ڈکیتی 2بہنوں کو قتل کیا تھا
ڈسٹرکٹ جیل میں قید سزائے موت کے قیدی کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ میں قید سزائے موت کے قیدی محمد شفیق کو پھانسی دے دی گئی، مجرم نے 2004 میں ناروال میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر 2 بہنوں کو قتل کیا تھا۔ جیل حکام نے محمد شفیق کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا جو میت کو تدفین کے لیے آبائی علاقے لے گئے۔
واضح رہے کہ پیپلزپارٹی کے دورحکومت میں سزائے موت پرعمل درآمد پرغیراعلانیہ پابندی عائد تھی تاہم 2014 میں سانحہ آرمی پبلک اسکول پرحملے کے بعد مجرموں کو سزائے موت دینے کا سلسلہ ایک مرتبہ پھر شروع ہوا اور اب تک 700 سے زائد مجرموں کو پھانسی دی جاچکی ہے۔