22 اشیا کے دام بڑھنے کے باوجود گزشتہ ہفتے افراط زرشرح برقرار

ٹماٹر 24 فیصد مہنگے، ایل پی جی، گندم، آٹا، کیلے، لہسن، دودھ، ڈبل روٹی کی قیمتوں میں اضافہ


Kamran Aziz December 01, 2012
پیاز، مرغی سمیت 15کے نرخ کم، 16کے برقرار، مہنگائی سال بہ سال 6.8 فیصد بڑھی۔ فوٹو: فائل

ملک میں افراط زر کی شرح گزشتہ ہفتے معمولی سی کم ہوگئی۔

29 نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں حساس قیمتوں کا اشاریہ (ایس پی آئی) 187.23 کی سطح پر دیکھا گیا جبکہ ایک ہفتے قبل اس کی سطح 187.26 اورایک سال قبل اسی مدت میں 175.28 رہی تھی، اس طرح ہفتہ وار بنیادوں پر ایس پی آئی بیسڈ انفلیشن میں 0.02 فیصد کمی مگر سال بہ سال 6.82 فیصد اضافہ ہوا، اس دوران 8 ہزار روپے ماہانہ کمانے والوں سے لے کر 35 ہزار سے زائد آمدن والوں تک تمام انکم گروپوں کیلیے مہنگائی کی شرح میں 0.01 سے لے کر 0.03 فیصد تک کمی ہوئی۔

06

گزشتہ ہفتے کے دوران 22اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ان میں ٹماٹر کی قیمت 23.93 فیصد کے اضافے سے 49.87 روپے فی کلوگرام رہی جبکہ ایل پی جی 2.26روپے بڑھ کر1576.02 روپے فی گھریلو سلنڈر ہوگئی، گندم کی قیمت 1.4 فیصد کے اضافے سے 298.79 روپے فی 10کلوگرام رہی، کیلے کی قیمت 1.32 فیصد بڑھ کر 53.69 روپے فی درجن، لہسن کی 1.24فیصد اضافے سے 119.84روپے فی کلو گرام، کپڑے دھونے کے صابن کی 1.15 فیصد بڑھ کر 21.03 روپے فی 200 تا 250 گرام اور سادہ ڈبل روٹی0.51فیصد اضافے سے 33.60 روپے فی 340 تا 400 گرام ہوگئی۔

اس کے علاوہ انرجی سیور، دال مونگ، چائے تیار فی کپ، آٹا، جارجٹ، دال کی پکی پلیٹ، دال چنا دھلی، گڑ، باستمی ٹوٹا چاول، گائے کے کوشت کی پکی پلیٹ، لانگ کلاتھ، تازہ دودھ، بکرے کا گوشت، شرٹنگ اور جلانے کی لکڑی بھی مہنگی ہوگئی، اس دوران 15 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی بھی ہوئی جس کی وجہ سے مہنگائی کی شرح کم وبیش22 نومبر والی سطح پر برقرار رہی۔

07

رپورٹ کے مطابق 29 نومبر کو ختم ہفتے میں پیاز 7.01 فیصد کمی سے 30.09روپے فی کلو، زندہ مرغی 3.48 فیصد کمی سے 123.92 روپے فی کلو، سرخ مرچ پائوڈر 2.54 فیصد کمی سے 257.21 روپے فی کلو، آلو 2.4 فیصد کمی سے 30.49 روپے فی کلو، ویجیٹیبل گھی 0.73 فیصد کمی سے 519.12 روپے فی ڈھائی کلوٹن اور دال ماش دھلی 0.69 فیصدکمی سے 132.9 روپے فی کلو ہوگئی جبکہ پکانے کا تیل (ٹن) دال مسوردھلی، مٹی کاتیل، چینی، ویجیٹیبل گھی کھلا، چاول اری 6، انڈے، سرسوں کا تیل اور لان کی قیمتوں میں بھی کمی ہوئی، اس کے علاوہ16اشیا کی قیمتیں برقرار رہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں