بھارت میں خاتون سماجی کارکن کا 16 سال بعد بھوک ہڑتال ختم کرنے کا اعلان

نومبر2000 میں منی پورمیں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 10سماجی کارکنوں کی ہلاکت کےبعد اروم شرمیلا نےبھوک ہڑتال کا اعلان کیا 


ویب ڈیسک July 26, 2016
اروم شرمیلا نے ریاست منی پور میں بھارتی فوج کو حاصل خصوصی اختیارات کے خلاف بھوک ہڑتال کا اعلان کیا تھا فوٹو:فائل

بھارت کی شمال مشرقی ریاست منی پور میں فوج کو حاصل متنازع خصوصی اختیارات کے خلاف احتجاجاً بھوک ہڑتال کرنے والی سماجی کارکن اروم شرمیلا نے 16 سال بعد بھوک ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست منی پور میں نومبر 2000 میں فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں 10 سماجی کارکنوں کی ہلاکت کے بعد اروم شرمیلا نے فوج کو حاصل خصوصی اختیارات کے خلاف بھوک ہڑتال کا اعلان کیا تھا اور مسلسل 16 سال بعد بھی فوجی اختیارات ختم نہ کرنے کے بعد انہوں نے بھوک ہڑتال ختم کرنے اور الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

سماجی کارکن اروم شرمیلا کا کہنا تھا کہ حکومت منی پور میں متنازع فوجی ایکٹ کے حوالے سے کوئی مثبت جواب دینے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے اس لئے اس جنگ کو اب سڑکوں کے بجائے ایوان میں لڑا جائے گا اور اس سلسلے میں 9 اگست کو بھوک ہڑتال ختم کرکے آئندہ سال انتخابات میں حصہ لوں گی۔

اروم شرمیلا کو بھوک ہڑتال ختم کرنے کے لئے ماضی میں کئی بارگرفتار، رہا اور پھر گرفتار کیا گیا اور یہاں تک کہ ان پر خودکشی کرنے کے بھی الزامات لگائے گئے تاہم ان کا صبر متزلزل نہ ہوسکا جب کہ اب انہوں نے انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |