کراچی آپریشن کو پٹری سے اترنے کی اجازت نہیں دیں گے وزیراعظم نوازشریف

وزیراعظم کی وزیر داخلہ چوہدری نثار اور صوبائی حکومت کو جلد از جلد واقعہ میں ملوث مجرموں کو گرفتار کرنے کی ہدایت،


ویب ڈیسک July 26, 2016
وزیراعظم کی وزیر داخلہ چوہدری نثار اور صوبائی حکومت کو جلد از جلد واقعہ میں ملوث مجرموں کو گرفتار کرنے کی ہدایت، فوٹو؛ فائل

OSLO: وزیراعظم نوازشریف نے کراچی میں سیکیورٹی ادارے کی گاڑی پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں قیام امن کے لیے آپریشن شروع کیا گیا تھا اور اب اس آپریشن کو پٹری سے اترنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

وزیراعظم نواز شریف نے کراچی میں سیکیورٹی ادارے کی گاڑی پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت کی جب کہ وزیر داخلہ چوہدری نثاراور صوبائی حکومت کو جلد سے جلد مجرموں کو گرفتار کرنے کی ہدایت بھی دی ہیں۔

وزیراعظم نے شہید ہونے والے اہلکاروں کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی جب کہ ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں امن کے قیام کے لیے آپریشن شروع کیا گیا تھا اب اس آپریشن کو پٹری سے اترنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ کراچی میں سیکیورٹی ادارے کی گاڑی پر فائرنگ سے 2 اہلکار شہید

دوسری جانب صدر مملکت ممنون حسین اور وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار نے بھی کراچی میں سیکیورٹی ادارے کی گاڑی پر فائرنگ کے واقعے پر مذمت کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ کراچی کے علاقے صدر میں پارکنگ پلازہ کے قریب سیکیورٹی ادارے کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 اہلکار شہید ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں