امریکا کو اقتصادی پابندیاں لگانے کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی شمالی کوریا

اگر کوئی طاقت ور ملک کسی چھوٹے ملک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرے تو وہ بھی محفوظ نہیں رہ سکتا، شمالی کوریا

اگر کوئی طاقت ور ملک کسی چھوٹے ملک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرے تو وہ بھی محفوظ نہیں رہ سکتا، شمالی کوریا، فوٹو؛ فائل

KARACHI:
شمالی کوریا نے امریکا کو ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ اقتصادی پابندیاں لگانے کی صورت میں اسے بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایشیائی ملک لاؤس میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر ہونے والے اجلاس میں شمالی کوریا کے وزیر خارجہ ری یونگ کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا پر نئی اقتصادی پابندیوں کی صورت میں امریکا کو بھاری قیمت چکانا پڑے گی اور شمالی کوریا دنیا کو دکھانے کے لیے تیار ہے کہ اگر کوئی طاقت ور ملک کسی چھوٹے ملک کو پریشان یا نقصان پہنچانے کی کوشش کرے تو وہ بھی کسی صورت محفوظ نہیں رہ سکتا۔


اس خبر کو بھی پڑھیں : شمالی کوریا کی ایک بار پھر امریکا پر ایٹمی حملے کی دھمکی

واضح رہے کہ شمالی کوریا اس سے قبل بھی کئی بار امریکا کو نشانہ بنانے سمیت ایٹمی ہتھیار استعمال کرنے کی دھمکی دے چکا ہے جب کہ اقوام متحدہ جوہری تجربات پر شمالی کوریا پر معاشی پابندیاں بھی عائد کرچکی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : ملکی سلامتی کو خطرے پر شمالی کوریا کا جوہری ہتھیاراستعمال کرنے کا اعلان
Load Next Story