انصاف کیلیے کریمنل جسٹس سسٹم بہتر بنانا ہوگا شہباز شریف
مقدمات جلد نمٹانے کے لیے ہوم سیکریٹری ، پراسیکیوشن اور آئی جی ورکنگ پیپر تیارکریں
وزیراعلیٰ شہبازشریف نے کہا ہے کہ عوام کو فوری اور سستے انصاف کی فراہمی یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کیلیے کریمنل جسٹس سسٹم کو بہتر بنانا ہوگا۔گزشتہ روز صوبے میں امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لینے کے سلسلے میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ مقدمات جلد نمٹانے اور مجرموںکو کیفرکردار تک پہنچانے کے لیے پراسیکیوشن کا نظام بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔
انھوں نے ہوم سیکریٹری کو ہدایت کی کہ وہ سیکریٹری پراسیکیوشن اور آئی جی پولیس کے ساتھ مل کر زیرالتوأ مقدمات جلد نمٹانے کیلیے ورکنگ پیپر تیار کریں تاکہ انصاف کی فراہمی میں حائل رکاوٹیں جلد سے جلد دور ہوں اور لوگوں کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔
انسپکٹر جنرل حاجی حبیب الرحمن نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ 5 ماہ کے دوران 44866 اشتہاریوں کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ اغوأ برائے تاوان، ڈکیتی، قتل اور دوسرے گھنائونے جرائم میں ملوث گروہوں کے خلاف موثر کارروائی کی گئی ہے جس کے باعث جرائم کی شرح میں کمی آئی ہے۔