معروف کامیڈین ملک انوکھا کی 8 ویں برسی منائی گئی
میر پور خاص میں پیدا ہوئے 16سال کی عمر میں کراچی سے فنی کیرئیر کا آغاز کیا
پاکستان کے معروف مزاحیہ اداکار ملک انوکھا کو ہم سے بچھڑے 8 سال گرز گئے کل ان کی 8 ویں برسی منائی گئی ۔
1943 میں میر پور خاص میں پیدا ہونے والے ملک انوکھا نے 16 سال کی عمر میں کراچی سے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز کیا اور متعدد سندھی فلموں میں اداکاری کا مظاہرہ کیا، پھر لاہور شفٹ ہوگئے جہاں انھوں نے تھیٹر ڈراموں میں کام شروع کیا ،لیکن ان کو ٹی وی ڈراموں سے شہرت ملی مشہور ڈرامہ''وارث'' ملک انوکھا کے کامیاب ترین ڈرامہ تھا جس سے انھیں پہچان ملے کراچی سینٹر سے ان کے مشہور ڈراموں میں کارواں، سیڑھیاں، باادب با ملاحظہ، منڈی قابل ذکرسیریل تھیں۔
انھیں پاکستان کی تمام زبانوں پر عبور حاصل تھا اور یہی ان کی انفرادیت تھی برجستہ مکالموں میں انھیں مہارت حاصل تھی، ملک انوکھا کراچی میں طویل علالت کے بعد 26 جولائی 2008 کو انتقال کرگئے لیکن ان کی بہترین اداکاری اور یاد گار ڈرامے ہمیشہ ان کی یاد دلاتے رہیں گے۔