بالی ووڈ کامیڈین راج پال کوفراڈ پرجیل بھیجنے کی وارننگ

آپ جیسے لوگوں کو جیل ہی جانا چاہیے، عدالت


Showbiz Desk July 27, 2016
آپ جیسے لوگوں کو جیل ہی جانا چاہیے، عدالت:فوٹو : فائل

بالی ووڈ کے معروف کامیڈین راج پال یادوکو بھارتی سپریم کورٹ نے غلط بیانی اور جھوٹے حلف پر وارننگ دے دی ہے جج نے راجپال کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو 6 دن کے لیے نہیں بلکہ 6 ماہ کے لیے جیل بھیجنا چاہیے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فراڈ اور جعلسازی سے ایک شخص سے 5 کروڑہتھیا نے کے کیس میں سپریم کورٹ کے جسٹس ایس رویندر بھٹ اور جسٹس دیپا شرما کے بنچ نے راجپال یادو کی سخت سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ آپ جیسے لوگوں کو جیل ہی جانا چاہیے۔

عدالت نے راجپال کو آخری موقع دیتے ہوئے حکم دیا کہ جمعے تک ہمیں بتائیں کہ کتنی رقم آپ دے سکتے ہیں؟ اگر پیسے نہیں دیے تو جیل جانے کو تیار رہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں