سنگیتا نے نورکیخلاف 5 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائرکردیا

فلم اسٹار نور کی بے جا مداخلت پر میں نے فلم چھوڑ دی، سنگیتا


Showbiz Reporter July 27, 2016
فلم اسٹار نور کی بے جا مداخلت پر میں نے فلم چھوڑ دی، سنگیتا:فوٹو : آئی این پی

ہدایتکارہ سنگیتا نے کہا ہے کہ حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم'' عشق پازیٹو'' میں بطور ڈائریکٹر اوراداکارہ 22 روز تک کام کرنے کا بقیہ معاوضہ نہیں ملا اسی لیے میں نے اداکارہ نور اوران کے شوہر ولی حامدعلی خان کے خلاف سندھ ہائی کور ٹ میں 5 کروڑروپے ہرجانہ کا دعویٰ دائرکیا ہے۔

ان خیالات کا اظہارانھوں نے گزشتہ روز پریس کانفرنس میں کیا۔ اس موقع پرفلمسازچودھری اعجازکامران، فیاض خان ، محمدپرویزکلیم ، جونی ملک اوراچھی خان بھی موجودتھے ۔ ہدایتکارہ سنگیتا نے کہا کہ میںزیر نمائش فلم ''عشق پوزیٹو'' کی ڈائریکٹر تھی، فلم اسٹار نور کی بے جا مداخلت پر میں نے فلم چھوڑ دی جب کہ عدالت نے انھیں 16 اگست کوطلب کیاہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔