ہر برس کروڑوں روپے کرکٹرز کی تجوری میں منتقل

حفیظ پاکستان کے امیرترین پلیئر، گذشتہ مالی سال آمدنی3 کروڑ 92 لاکھ رہی

حفیظ پاکستان کے امیرترین پلیئر، گذشتہ مالی سال آمدنی3 کروڑ 92 لاکھ رہی. فوٹو : فائل

JOHANNESBURG:
ہر سال کروڑوں روپے قومی کرکٹرز کی تجوری میں منتقل ہو رہے ہیں، ایک رپورٹ کے مطابق محمد حفیظ پاکستان کے امیرترین کرکٹر بن گئے، گذشتہ مالی سال میں اوپنرکی آمدنی 3 کروڑ 92 لاکھ رہی۔

ایکسپریس'' کو دستیاب دستاویزات کے مطابق محمد حفیظ 3,92,26,579 روپے، وکٹ کیپر سرفراز احمد 3,36,72,329 ، اظہر علی 3,00,88,108، وہاب ریاض 2,91,22,413، احمد شہزاد 2,80,76,275، یاسر شاہ 2,74,39,053، شعیب ملک 2,60,59,608 مصباح الحق 2,47,34,637 ، یونس خان 2,47,29,720، اسد شفیق 1,95,85,915، شاہد آفریدی 1,85,14,804، راحت علی 1,75,64,998، محمد عرفان 1,54,53,026، محمد رضوان 1,40,39,720، جنید خان 1,32,27,666، عمر اکمل 1,18,91,498، حارث سہیل 1,15,48,276، انور علی 1,12,54,804 ، ذوالفقار بابر 1,06,04,971، عماد وسیم 86,04,055 ، صہیب مقصود 83,50,360 ، عمران خان 80,34,944، شان مسعود 72,38,333 روپے کے مالک بنے۔


بابر اعظم 68,84,138، سعید اجمل 61,85,416 ، بلال آصف 57,20,916 ،احسان عادل 56,70,333، سہیل خان 52,64,638، فواد عالم 52,17,416 ، مختار احمد 46,57,833، سہیل تنویر 39,86,444، عامر یامین 32,67,222، سمیع اسلم 31,83,027، محمد سمیع 21,05,222، ناصر جمشید 20,24,416، بلاول بھٹی 19,47,222، حماد اعظم 17,05,416، عمران خان جونیئر 15,62,416، سعد نسیم 14,80,916، رفعت اﷲ مہمند 10,67,416، نعمان انور 10,15,805، افتخار احمد 9,86,611، ظفر گوہر 7,95,805، عمر گل 7,88,611 ، عمر امین 7,20,000، ضیاء الحق 4,95,000 روپے کمانے میں کامیاب ہوئے۔

Load Next Story