پاکستانی عدالت نے بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کو طلب کرلیا

درخواست میں وفاقی وزیر داخلہ، آئی جی پنجاب، چیف سیکریٹری اور ہوم سیکرٹری پنجاب کو فریق بنایا گیا ہے


ویب ڈیسک July 27, 2016
درخواست میں وفاقی وزیر داخلہ، آئی جی پنجاب، چیف سیکریٹری اور ہوم سیکرٹری پنجاب کو فریق بنایا گیا ہے۔ فوٹو:فائل

ISLAMABAD: بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست جسٹس آف پیس عدالت میں سماعت کے لیے منظور کرلی گئی جس کی سماعت 3 اگست کو ہوگی۔

سپریم کورٹ کے وکیل رانا عبدلحمد نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جسٹس آف پیس عدلت میں پٹیشن دائر کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم مقبوضہ کشمیر کی نہتے شہریوں پر مظالم ڈھا رہا ہے جب کہ وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار سمیت تمام اعلیٰ حکام نریندرمودی کے خلاف مقدمہ درج نہیں کررہے۔ درخواست میں وفاقی وزیر داخلہ، آئی جی پنجاب، چیف سیکریٹری، ہوم سیکرٹری پنجاب، سی سی پی او لاہور اور ایس ایچ او پرانی انارکلی کو فریق بنایا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں