قندیل کیس وسیم پھربیان سے منحرف پولیس چکرا کررہ گئی

ملزم کی جانب سے بار بار بیان تبدیل کرنے سے پولیس کو تفتیش میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔


Numainda Express July 27, 2016
ملزم کی جانب سے بار بار بیان تبدیل کرنے سے پولیس کو تفتیش میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ :فوٹو؛ فائل

پولیس نے ماڈل قندیل بلوچ کے قتل کی تفتیش کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جہاں قندیل کا بھائی وسیم پھربیان سے منحرف ہوگیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم وسیم گزشتہ روز دوران تفتیش ایک بار پھر بیان سے منحرف ہو گیا ہے، ملزم کی جانب سے بار بار بیان تبدیل کرنے سے پولیس کو تفتیش میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

ملزم وسیم نے گزشتہ روز بتایا کہ اس نے اکیلے ہی قندیل بلوچ کو قتل کیا ہے، حق نواز اس قتل میں ملوث نہیں جبکہ چند روز قبل ملزم وسیم نے ہی کزن کی نشاندہی کی تھی کہ اس نے حق نواز سے مل کر قندیل کو قتل کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔