انٹرنیشنل فٹبال ایونٹ پاکستانی ٹیم کی آج کولمبو روانگی

پہلا میچ پیر کو بنگلہ دیش سے شیڈول، مالدیپ اورمیزبان سری لنکا سے بھی مقابلے


Sports Reporter December 01, 2012
ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کا بنیادی مقصد آئندہ برس ستمبر میں ہونے والے ساف گیمز کی تیاری ہے، صدر پاکستان فٹبال فیڈریشن مخدوم سید فیصل صالح حیات فوٹو: فائل

مہندا راجا پکسے انٹرنیشنل فٹبال ٹورنامنٹ میں شرکت کیلیے قومی انڈر23ٹیم ہفتے کوکولمبو، سری لنکا روانہ ہوگی۔

علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور سے براستہ مسقط کولمبو جانے والوں میں کلیم اللہ (اسٹرائیکر/کپتان)، فیصل اقبال (مڈ فیلڈر/ نائب کپتان) ، صدام حسین (ڈیفینڈر/ نائب کپتان)، ثاقب حنیف، جہانگیر خان اور مزمل حسین گول کیپرز، نوید احمد، محسن علی، احسان اللہ، غلام فرید، محمد حمیداور محمد سلمان ڈیفنڈرز، شیر محمد، محمد عادل، ضیا السلام، بلاول رحمٰن، حسنین عباس اور محمود خاں مڈ فیلڈرز ، ذاکر لاشاری اور سیعد احمد اسٹرائیکرز شامل ہیں،۔



آفیشلز میں میلازوک زیوشاہ (ہیڈ کوچ/مینجر)، شہزاد انور (اسسٹنٹ کوچ)، اسلم خان(گول کیپر کوچ) اور ڈاکٹر کامران مہدی (فزیو/اسسٹنٹ منیجر) کو ساتھ بھیجا گیا ہے۔ ایونٹ میں پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ 3دسمبر کو بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گی، دوسرا میچ 5تاریخ کو مالدیپ اور تیسرا7 دسمبر کو سری لنکا سے شیڈول ہے،فائنل میچ گروپ ونر اوررنر اپ کے درمیان 9 دسمبر کوکھیلا جائے گا۔

ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کا بنیادی مقصد آئندہ برس ستمبر میں ہونے والے ساف گیمز کی تیاری ہے،صدر پاکستان فٹبال فیڈریشن مخدوم سید فیصل صالح حیات نے اس موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ قوم کی نیک خواہشات اور دعائیں پلیئرز کے ساتھ ہیں، انھوں نے تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کرتے کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم ٹورنامنٹ میں کامیاب رہے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں