سیکیورٹی آفیسر کیلیے خواجہ سرا بھی درخواست دینے کے اہل
ایس اینڈ جی اے ڈی میں 17ویں گریڈ کی اسامی پر بھرتی پی ایس سی کے ذریعے ہو گی
حکومت پنجاب نے خواجہ سرائوں کو بھی سیکیورٹی آفیسر بھرتی ہونے کی پیشکش کر دی ہے۔ محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن پنجاب میں سیکیورٹی آفیسر گریڈ 17کی ایک آسامی پر مرد وخواتین امیدواروں کے علاوہ خواجہ سرا بھی درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں۔
یہ بھرتی پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے5سالہ کنٹریکٹ کی بنیاد پر کی جائیگی، جس کیلیے امیدوار کا گریجویٹ اور کسی مستند سیکیورٹی ایجنسی میں 5 سالہ تجربے کا حامل ہونا ضروری ہو گا، عمر کی حد 45 سال مقرر کی گئی ہے تاہم پاک فوج سے ریٹائرڈ کیپٹن یا زائد رینک کا امیدوار آنے پر اسے ترجیح دی جائیگی۔