کوٹری 2 برادریوں میں تصادم ایک جاں بحق 3 زخمی

ڈنڈوں، لاٹھیوں اور سریوں کا آزادانہ استعمال، فریقین میں 2 گھنٹے فائرنگ سے خوف و ہراس

لاش اور زخمیوں کو تعلقہ اسپتال کوٹری پہنچایا گیا۔

کوٹری کے علاقے مسلم ٹائون میں پلاٹ کے تنازع پر چانڈیو اور کھوسو برادریوں میں تصادم ہوگیا۔

جھگڑے میں پہلے تو ڈنڈوں لاٹھیوں اور سریوں کاآزادانہ استعمال کیا گیا اور بعد میں دونوں جانب سے فائرنگ شروع کر دی گئی۔




جس کے نتیجے میں ایک شخص غلام حسین کھوسو موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ 3 افراد نصر اللہ کھوسو، راجن کھوسو اور مختار کھوسو زخمی ہو گئے۔ لاش اور زخمیوں کو تعلقہ اسپتال کوٹری پہنچایا گیا۔ 2 گھنٹے تک فائرنگ کے تبادلے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
Load Next Story