چیمپئنز ٹرافی پاکستانی مہم کا آج نیدرلینڈز کیخلاف میچ سے آغاز

میزبان آسٹریلیا مسلسل پانچویں مرتبہ ٹرافی ہتھیانے کیلیے پُرعزم، آج بیلجیئم سے مقابلہ ہوگا


Sports Desk December 01, 2012
میلبورن آمد سے قبل پاکستان نے پرتھ میں منعقدہ نائن اے سیریز چار ملکی ٹورنامنٹ میں حصہ لیا تھا۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

34 ویں ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستانی مہم کا آغاز ہفتے کو نیدرلینڈزکیخلاف میچ سے ہوگا۔

گروپ ' بی ' میں شامل گرین شرٹس کو اتوار کے روز بیلجیئم اور منگل کوآسٹریلیا کا چیلنج درپیش ہوگا، مسلسل پانچویں اور مجموعی طور پر 13 ویں مرتبہ ٹرافی ہتھیانے کیلیے پُرعزم میزبان کینگروز پہلے روز بیلجیئم کیخلاف میدان میں اترینگے، دیگر ابتدائی گروپ 'اے ' کے مقابلوں میں جرمنی کا سامنا نیوزی لینڈ سے ہوگا جبکہ انگلش ٹیم بھارت کا امتحان لے گی، پاکستان اب تک تین مرتبہ ٹائٹل جیت چکا،2004 میں آخری مرتبہ ٹیم نے تیسری پوزیشن کیساتھ وکٹری اسٹینڈ پر جگہ بنائی تھی، گزشتہ برس گرین شرٹس نے ساتویں پوزیشن کیساتھ اختتام کیا۔

S8

میلبورن آمد سے قبل پاکستان نے پرتھ میں منعقدہ نائن اے سیریز چار ملکی ٹورنامنٹ میں حصہ لیا،ٹیم اگرچہ لیگ مرحلے کے تینوں میچز ہارگئی لیکن برانز میڈل مقابلے میں کھلاڑیوں نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے روایتی حریف بھارت کو 5-2 سے ٹھکانے لگایا تھا، دوسری جانب آسٹریلیا 2008 سے ٹرافی پر قابض اور مسلسل چار مرتبہ چیمپئن بن کر تاریخ رقم کرچکا ہے، میزبان کوکابوراز نے لندن اولمپکس میں برانز میڈل جیتنے والی ٹیم کے 10 پلیئرزکواس ایونٹ کے لیے بھی میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پانچ مرتبہ ورلڈ پلیئر آف دی ایئر ایوارڈ جیتنے والے جیمی ڈائر کا کہنا ہے کہ لندن گیمز کے سیمی فائنل میں جرمنی کے ہاتھوں شکست نے ہمیں مایوس کیا تھا،اب ہم ہوم ایونٹ میں ایک مرتبہ دیگر ٹیموں پر اپنی بالادستی ثابت کردیں گے، بھارت 2005 کے بعد پہلی مرتبہ چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کررہا ہے، اسے بھی ایگزیکٹیو بورڈ کی خصوصی اجازت نے یہ موقع دیا، پاکستان اور انگلینڈ کاچنائو بھی بورڈ نے کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |