ہلیری کلنٹن امریکا کی پہلی خاتون صدارتی امیدوار نامزد

ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے ہلیری کلنٹن کی نامزدگی کا اعلان مخالف امیدوار برنی سینڈرز نے کیا۔

ہلیری کلنٹن نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کا مقابلہ کریں گی۔ فوٹو: فائل

ڈیموکریٹک پارٹی نے ہلیری کلنٹن کو نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے لئے اپنا امیدوار نامزد کردیا ہے جس کے بعد وہ امریکی تاریخ کی خاتون صدارتی امیدوار بن گئی ہیں۔

امریکی ریاست فلا ڈلفیا میں جاری ڈیموکریٹک پارٹی کے 4 روزہ کنوینش کے دوسرے روز ہلیری کلنٹن کو نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے لئے امیدوار نامزد کردیا گیا ہے۔ ہلیری کلنٹن نے مجموعی طور پر 2395 ووٹ حاصل کیے جب کہ برنی سینڈرز کو1593 ووٹ ملے۔


اس خبر کو بھی پڑھیں: ریپبلکن پارٹی نے ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارتی امیدوار نامزد کردیا

ہلیری کلنٹن کے مخالف امیدوار برنی سینڈر نے ہی اپنی پارٹی کی جانب سے صدارتی امیدوار کی نامزدگی کا اعلان کیا جب کہ وہ صدارتی انتخابات کے لئے پہلے ہی ہلیری کلنٹن کی نامزدگی کی توثیق کرچکے ہیں۔

واضح رہے کہ نومبر میں امریکا میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں ہیلری کا مقابلہ رپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ سے ہو گا۔
Load Next Story