وزیراعظم نواز شریف نے راجا فاروق حیدر کو وزیراعظم آزاد کشمیر بنانے کی منظوری دیدی
مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر پہلے ہی راجا فاروق حیدر کو وزیراعظم نامزد کر چکی ہے۔
وزیراعظم نواز شریف نے راجا فاروق حیدر کو آزاد کشمیر کا وزیراعظم بنانے کے فیصلے کی حتمی منظوری دے دی ہے۔
مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا جس میں آزاد کشمیر انتخابات میں کامیابی کے بعد ریاست کا وزیراعظم بنائے جانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نواز شریف نے پالیمانی کمیٹی کے تمام اراکین کی متفقہ رائے سے مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے صدر راجا فاروق حیدر کو آزاد ریاست کا وزیراعظم بنانے کی منظوری دی۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: راجا فاروق حیدر وزیراعظم آزاد کشمیر نامزد
اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ آزاد کمشیر اسمبلی کے اراکین مقبوضہ کمشیر کے مسلمانوں کی مدد کریں، ایماندار اور قابل کابینہ تشکیل دینے کی ضرورت ہے، تعلیم، صحت اور روز گار کے شعبوں پر حکومت کی بھرپور توجہ ہونی چاہیئے، عوام کو حکومت میں مثبت بتدیلی نمایاں طور پر نظر آنی چاہیئے۔ آزادکشمیر کی نئی حکومت اداروں کی مضبوطی، کرپشن سے پاک حکمرانی یقینی بنائے تاکہ تاریخ میں اس حکومت کا دور ترقیاتی دور کے طور پر یاد رکھا جائے۔
واضح رہے کہ 21 جولائی کو آزاد کشمیر میں ہونے والے قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) نے 41 میں سے 31 نشستوں پر کامیابی حاصل کی تھی جب کہ (ن) لیگ آزاد کشمیر پہلے ہی راجہ فاروق حیدر کو وزیراعظم نامزد کر چکی ہے۔