سابق سری لنکن اسپنر مرلی دھرن آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل

مرلی دھرن نے اپنے ٹیسٹ کیرئیر میں 22.72 کی اوسط سے 800 وکٹیں حاصل کی تھیں۔


ویب ڈیسک July 27, 2016
مرلی دھرن نے اپنے ٹیسٹ کیرئیر میں 22.72 کی اوسط سے 800 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ فوٹو:فائل

RAWALPINDI: ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے سری لنکن بولر موتایا مرلی دھرن کو آئی سی سی کرکٹ ہال آف فیم میں شامل کرلیا گیا۔

کرکٹ میں بہترین خدمات پیش کرنے پر مایہ نار سری لنکن سابق اسپنر موتایا مرلی دھرن کو آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل کیا گیا اور وہ پہلے سری لنکن کھلاڑی ہیں جنہیں ہال آف فیم میں شامل کیا گیا۔ مرلی دھرن نے 133 ٹیسٹ میچز میں 22.72 کی اوسط سے 800 وکٹیں حاصل کیں جس میں 67 مرتبہ 5 اور 22 مرتبہ 10 وکٹیں حاصل کرنا بھی شامل ہے۔

اسی طرح انگلش ٹیم کے سابق مایہ ناز فاسٹ بولر جارج لوہمان کو بھی ہال آف فیم میں شامل کیا گیا۔ 20ویں صدی کے عظیم آسٹریلین اوپنر آرتھر مورس اور آئی سی سی وومن ورلڈ کپ کی فاتح آسٹریلین ٹیم کی سابق کپتان کیرن رولٹن کو بھی آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |