سرکاری زمین پر قبضے کی کوشش کے خلاف احتجاج

قبضہ مافیا کے افراد نے زمین خالی نہ کرنے پر ہوائی فائرنگ اور دھمکیاں دیں


Numainda Express December 01, 2012
پولیس ملزمان کے خلاف کارروائی نہیں کر رہی، تحفظ دیا جائے، مظاہرین کی اپیل. فوٹو: فائل

NEW DEHLI: گوٹھ یار محمد ملاح، لطیف آباد کے رہائشیوں نے سرکاری زمین پر قبضے کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا، جس میں مرد و خواتین نے قبضہ مافیاکے خلاف شدید نعرے لگائے۔

اس موقع پر یار محمد ملاح نے بتایا کہ مذکورہ گوٹھ وزیر اعظم پاکستان محمد خان جونیجو مرحوم کے دور میں 5 نکاتی پروگرام کے تحت منظور ہوا تھا، جس کے برابر میں7 ایکڑ کے قریب سرکاری زمین موجود ہے، جس پر وہ گزشتہ کئی برسوں سے فصل کاشت کر رہے ہیں۔

03

انھوں نے الزام عائد کیاکہ مرزا عاشق حسین بیگ اپنے کمدار کریم بخش خاصخیلی کے ذریعہ ان کی زمین پر قبضہ کروانا چاہتا ہے جس کے لیے اُس نے گوٹھ کے رہائشیوں کے خلاف جھوٹے مقدمات بنوائے لیکن عدالت نے انہیں با عزت بری کر دیا۔

لیکن چند روز قبل کریم بخش اپنے مسلح ساتھیوں کے ہمراہ ان کی زمین پر آیا اور زمین خالی نہ کرنے پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں، اور ہوائی فائرنگ کر کے خوف و ہراس پھیلانے کی کوشش کی۔

04

انھوں نے بتایا کہ اس تمام واقعے کی ایف آئی آر متعقلہ تھانہ میں درج ہے، لیکن اس کے باوجود پولیس ملزمان کے خلاف کارروائی سے گریز کر رہی ہے۔ انھوں نے اپیل کی کہ زمین پر قبضے کی کوشش کا نوٹس لیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |