ٹوئٹر پر رینجرز لاؤ سندھ بچاؤ کے نام سے ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ کرتا رہا

"رینجرز لاؤ سندھ بچاؤ" کے نام سےہیش ٹیگ بنایا گیا ہے جہاں صارفین سندھ حکومت پر تنقید سےبھرپورخیالات کا اظہار کررہے...


ویب ڈیسک July 27, 2016
"رینجرز لاؤ سندھ بچاؤ" کے نام سےہیش ٹیگ بنایا گیا ہے جہاں صارفین سندھ حکومت پر تنقید سےبھرپورخیالات کا اظہار کررہے ہیں۔ فوٹو؛ فائل

کراچی میں رینجرز اختیارات کا معاملہ زور پکڑ گیا اور اب اس کا شور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی سنا جاسکتا ہے جہاں صارفین نے " رینجرز لاؤ سندھ بچاؤ " کے نام سے ہیش ٹیگ بنایا جو ٹاپ ٹرینڈ کرتا رہا۔

کراچی میں قیام امن کے لئے رینجرز اختیارات کی مدت مکمل ہوگئی جس کے بعد توسیع کا معاملہ پہلے کی طرح ایک مرتبہ پھر طول پکڑ گیا ہے جس پر ٹوئٹر صارفین اپنے خیالات کا اظہار کر رہے ہیں۔ اس سلسلے میں "رینجرز لاؤ سندھ بچاؤ" کے نام سے ہیش ٹیگ بنایا گیا ہے جہاں صارفین دلچسپ اور تنقید سے بھرپور خیالات کا اظہار کررہے ہیں۔

ذیشان خان اپنی ٹوئٹ میں لکھتے ہیں کہ کراچی اور سندھ میں امن اور خوشحالی کی واحد امید سندھ رینجرز ہے۔



حادیہ ملک سندھ حکومت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے لکھتی ہیں کہ یہ لوگ رینجرز اختیارات کے معاملے میں تاخیری حربے استعمال کر رہے ہیں اور یہ اس گمان میں ہیں کہ کراچی کے حالات ان کے کنٹرول میں ہیں اوراب تک کچھ نہیں ہوا۔

https://twitter.com/hadia234/status/758216742770503681

عمر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ سندھ رینجرز کو تمام اختیارات حاصل ہونے چاہیئیں۔

https://twitter.com/ofkrk_omer/status/758217679606022144

اقرا لکھتی ہیں کہ گزشتہ روز سیکیورٹی فورسز کے 2 جوانوں کی شہادت کے بعد یہ بات صاف ظاہر ہے کہ کراچی اور سندھ کے حالات صرف رینجرز ہی کنٹرول کرسکتی ہے۔

https://twitter.com/IqraShafiq0/status/758217307369930752

ماہ جبین اپنی ٹوئٹ میں لکھتی ہیں کہ سندھ حکومت کو اپنی نااہلی کا اعتراف کرلینا چاہیئے جس کی وجہ سے صوبے میں اس طرح کے حالات ہیں۔

https://twitter.com/mahjabeenkhan02/status/758216495411396608

شاہ زیب اپنی ٹوئٹ میں لکھتے ہیں کہ دہشت گرد رینجرز اور فوج پر حملے کر رہے ہیں کیوں کہ یہی دونوں ان کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔

https://twitter.com/Shah_zeb_pk/status/758222242270568448

ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ کرنے والے #رینجرز_لاؤ_سندھ_بچاؤ ہیش ٹیگ کا ایک عکس:

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں