چینی معمر جوڑے نے شادی کی 80 ویں سالگرہ مناکرمحبت کی لازوال داستان رقم کردی
سالگرہ کے موقع پر جوڑے نے عروسی جوڑا زیب تن کیا اور بڑی بی نے اس دوران دلہن کی طرح میک اپ بھی کیا
چین کے معمر جوڑے نے شادی کی 80ویں سالگرہ منا کر محبت کی نئی لازوال داستان رقم کردی۔
102 سالہ سونگ کنگلن اور ان کی 99 سالہ اہلیہ سونگ لشی چین کے مشرقی صوبے ان ہائی کے شہر فیونگ کے چھوٹے سے قصبے میں رہائش پذیر ہیں۔ بزرگ ترین جوڑے نے محبت کی نئی داستان رقم کرتے ہوئے اپنی شادی کی 80ویں سالگرہ منائی جس کے لئے میاں بیوی دلہا دلہن کی طرح تیار ہوئے اور عروسی جوڑا بھی زیب تن کیا۔
بزرگ سونگ کنگلن کے ہاں کوئی اولاد نہیں اور دونوں کے درمیان پیار و محبت اس قدر گہرا ہے کہ انہوں نے کبھی اولاد کی کمی کو بھی محسوس نہیں کیا۔
سماجی رضا کاروں نے معمر جوڑے کی شادی کی 80ویں سالگرہ کے لئے خصوصی انتظامات کئے اور انہوں نے دونوں میاں بیوی کو ایک ساتھ بٹھا کر بڑی بی کو سرخی پاؤڈر لگایا اس دوران بڑے میاں انہیں تکتے رہے شاید انہیں 80 سال قبل کی سونگ لشی یاد آرہی تھیں۔
بزرگ جوڑا ایک کمرے کے چھوٹے سے مکان میں رہائش پذیر ہے جہاں دونوں خوشحال زندگی بسر کر رہے ہیں جب کہ ایک دوسرے کے کام کاج بھی مل بانٹ کر کرتے ہیں۔