شام میں 100کے قریب پاکستانی رہ گئےبخیریت ہیں سفیر

باقی رہنے والے ازدواجی رشتوں میں منسلک ہیں، ہنگامی صورتحال کیلیے تیارہیں،وحید احمد


ایکسپریس July 23, 2012
باقی رہنے والے ازدواجی رشتوں میں منسلک ہیں، ہنگامی صورتحال کیلیے تیارہیں،وحید احمد

شام میں پاکستان کے سفیر وحید احمد نے کہا ہے کہ شام میں 100 قریب پاکستانی رہ گئے ہیں جبکہ دیگر پاکستانی شام کے حالات خراب ہونے کی وجہ سے وطن واپس لوٹ چکے ہیں۔ نجی ٹی وی کو انٹرویومیں انھوں نے کہا کہ جو پاکستانی شہری باقی رہ گئے ہیں۔

ان میں اکثریت یہاں ازدواجی رشتوں میں منسلک ہونے کے باعث واپس نہیں جا رہی۔یہاں مقیم تمام پاکستانی سفارتخانے سے مسلسل رابطے میں ہیں اور سفارتخانے نے کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلیے تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ ابھی تک تمام پاکستانی بخیریت ہیں تاہم سفارتخانے نے خدانخواستہ کسی پاکستانی شہری کی ہلاکت کی صورتحال میں ان کی میت کو جلد وطن بھیجنے کے انتظامات بھی مکمل کر لیے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں