ملک بھر میں شدیدسردی کی لہربرقرار پہاڑوں پر مزید برفباری

بالائی علاقوں میں سڑکیں بند، لنڈا بازاروں میں خریداروں کا رش، دیامر میں برف کی چاندنی

چترال: پاکستان آرمی کے انجینئرز بھاری مشینری کے ذریعے لواری ٹنل جانے والی سڑک سے برف ہٹا رہے ہیں۔ فوٹو: آن لائن

پہاڑوں پر برفباری اورمختلف علاقوں میںبارش کے بعد ملک بھر میں شدید سردی کی لہر برقرار ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز کشمیراورگلگت بلتستان میں چند مقامات پربارش اورمزید برفباری ہوئی۔اسکردو،استوراورپارہ چنار میںسردی جوبن پر رہی۔ دیامرمیںہرطرف برف کی چاندنی بچھ گئی۔




کوہاٹ، ہزارہ،مالاکنڈ ڈویژن اورگلیات میں ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ مظفر آباد،نیلم، لیپہ،باغ اورراولاکوٹ کے پہاڑوں پر برفباری کے بعد سردی نے ڈیرے ڈال لیے ہیں۔پنجاب اور بلوچستان کے مختلف مقامات پربارش کے بعد موسم سرد ہوگیا ہے۔



بالائی علاقوںمیںبرفباری کے باعث راستے بند ہونے سے شہریوں کوسخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ادھرسردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی جڑواں شہروں کے لنڈا بازاروںاورتجارتی مراکز میں خریداروں کارش بڑھ گیااوردکانداروں نے بھی گرم ملبوسات کی قیمتیں بھی بڑھادی ہیں۔
Load Next Story