تمھیں وطن کی ہوائیں سلام کہتی ہیں کیپٹن سرور شہید کا 68 واں یوم شہادت

آرمی چیف کی جانب سے ان کی قبر پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی گئی، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک July 27, 2016
آرمی چیف کی جانب سے ان کی قبر پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی گئی:فوٹو: فائل

ISLAMABAD: پاکستان کا اعلی ترین فوجی اعزاز''نشان حیدر'' پانے والے پہلے پاکستانی کیپٹن سرور شہید کا 68 یوم شہادت منایا گیا جب کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی جانب سے ان کی قبر پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کیپٹن سرور شہید نشان حیدر کی 68 ویں برسی پر خراج تحسین پیش کرنے کے لیے تقریب منعقد کی گئی جس میں پاک فوج کے سپہ سالار جنرل راحیل شریف کی جانب سے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کیپٹن سرور شہید نے 1948 میں آزاد کشمیر کے محاذ پر مادر وطن کی حفاظت کے لیے نہایت بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت حاصل کی۔

قوم کے اس بہادر سپوت نے بہادری کو وہ مثال قائم کی جو رہتی دنیا تک قائم وتابندہ رہے گی، آپ نے 27 جولائی 1948 کو کشمیر کے اڑی سیکٹرمیں دشمن پر حملہ کردیا،اس دوران دشمن نے بندوقوں کا منہ آپ کی جانب کھول دیا لیکن قوم کا یہ بہادر سپوت جان کی پرواہ کئے بغیر آگے بڑھتا رہا اوراسی دوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے آپ نے جام شہادت نوش کیا۔

کیپٹن سرورشہید 1910 میں اولپنڈی کے گاؤں سنگوڑی تحصیل گوجر خان میں پیدا ہوائے جب کہ انہوں نے 1929 میں فوج میں شمولیت اختیار کی،27 اپریل 1944 کو انہیں انڈین ملٹری اکیڈمی ڈیرادھون سے کمیشن ملا اور1946 کو انہیں مستقل کیپٹن کے عہدے پر ترقی دی گئی۔

''اے راہ حق کے شہیدوں۔۔وفا کی تصویروں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔تمھیں وطن کی ہوائیں سلام کہتی ہیں''

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں