نوازالدین کا اکشے کے ساتھ فلم میں کام کرنے سے انکار

نوازالدین اور اکشے کمار ایک ہی فلم میں تھے تاہم نوازالدین صدیقی نے زیادہ معاوضہ نہ ملنے پر فلم سے انکار کردیا۔

نوازالدین اور اکشے کمار ایک ہی فلم میں تھے تاہم نوازالدین صدیقی نے زیادہ معاوضہ نہ ملنے پر فلم سے انکار کردیا۔ فوٹو؛ فائل

بالی ووڈ اداکار نواز الدین صدیقی نے اپنے معاوضے میں اضافے کی خاطر اکشے کمار کے ساتھ فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا۔

بالی ووڈ اداکار نواز الدین صدیقی نے فلم نگری میں چھوٹے موٹے کرداروں سے فلمی سفر کا آغاز کیا اور اپنی انتھک محنت اور جاندار اداکاری کے باعث فلم نگری میں مقام بنایا جب کہ انہیں شہرت فلم ''گینگز آف وسیع پور'' سے شہرت ملی جس کے بعد انہوں نے پیچھے مڑکر نہیں دیکھا اور شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئے۔ نوازالدین صدیقی کئی سپر اسٹارز کے ساتھ فلموں میں جلوہ گر ہوئے جس میں امیتابھ بچن، سلمان خان اورشاہ رخ خان شامل ہیں لیکن اب انہوں نے اکشے کمار کے ساتھ فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:بالی ووڈ اداکار نواز الدین صدیقی فلم میں معروف افسانہ نگار سعادت حسن منٹو بنیں گے


بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار نواز الدین صدیقی نے فلم ''جولی ایل ایل بی'' کےسیکوئل میں کام کرنے کے لیے 3 کروڑ سے زائد معاوضہ طلب کیا تھا جس پر پروڈیوسراور خطروں کے کھلاڑی اکشے کمار کی جانب سے معاوضہ کم کرنے کی درخواست کی گئی لیکن نواز الدین نے اپنا معاوضہ کم کرنے سے انکار کردیا ہے جس کے بعد اب وہ اکشے کمار کے ساتھ فلم میں جلوہ گر نہیں ہوں گے جب کہ اداکار نواز الدین صدیقی نے نامور فلمساز بونی کپوراور سہیل خان کی فلموں میں بھی کام کا معاوضہ ساڑھے 3 کروڑ وصول کیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:سری دیوی اور نواز الدین صدیقی پہلی بار فلم میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے

واضح رہے کہ اداکار نواز الدین صدیقی فلم ''رئیس'' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں شاہ رخ خان اورپاکستانی اداکارہ ماہرہ خان مرکزی کردار ا دا کریں گے۔
Load Next Story