شام میں داعش کے خود کش حملے میں 44 افراد ہلاک 140 زخمی

حملہ آور نےبارودی موادسے بھرا ٹرک کردفورسز کےہیڈکوارٹر کے باہر دھماکے سے اڑادیا جس سے قریبی عمارتیں بھی منہدم ہوگئیں۔


ویب ڈیسک July 27, 2016
حملہ آور نےبارودی موادسے بھرا ٹرک کردفورسز کےہیڈکوارٹر کے باہر دھماکے سے اڑادیا جس سے قریبی عمارتیں بھی منہدم ہوگئیں۔ فوٹو : اے ایف پی

شام میں شدت پسند تنظیم داعش کے خود کش حملے میں 44 افراد ہلاک اور 140 سے زائد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شام کے شہر القامشلی میں خود کش حملہ آور نے بارودی مواد سے بھرا ٹرک کرد فورسز کے ہیڈکوارٹر کے باہر دھماکے سے اڑادیا جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 44 افراد ہلاک جب کہ 140 زخمی ہوگئے۔ خبر ایجنسی کے مطابق دھماکا کردوں کے زیرانتظام علاقے میں ہوا جو اس قدر شدید تھا کہ ہیڈ کوارٹر کے قریب عمارتیں بھی منہدم ہوگئیں اور قریبی موجود فیول ٹینک بھی دھماکے سے پھٹ گیا جس کے باعث زیادہ جانی اور مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق دھماکے میں زخمیوں کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے اسپتالوں میں قریبی اسپتالوں میں جگہ کم پڑ گئی ہے جب کہ بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جس سے ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ہے۔ دوسری جانب شدت پسند تنظیم داعش نے خود کش حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں