تحریک انصاف نے خرم شیرزمان کو وزیراعلیٰ سندھ کا امیدوار نامزد کردیا

سندھ اسمبلی میں پیپلزپارٹی كے امیدوار كا مقابلہ کیا جائے گا، عارف علوی


ویب ڈیسک July 27, 2016
سندھ اسمبلی میں پیپلزپارٹی كے امیدوار كا مقابلہ کیا جائے گا، عارف علوی، فوٹو؛ فائل

لاہور: پاكستان تحریک انصاف نے صوبہ سندھ میں وزارت اعلیٰ كے لیے اپنا الگ امیدوار لانے كا فیصلہ كیا ہے جس كے لیے خرم شیر زمان كومتفقہ طور پر امیدوار نامزدكیا گیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: مراد علی شاہ سندھ کے نئے وزیراعلیٰ نامزد

پاکستان تحریک انصاف كے مركزی رہنما اور ركن قومی اسمبلی ڈاكٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف نے سندھ میں وزارت اعلیٰ كے لیے اپنا امیدوار لانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے پارٹی نے خرم شیرزمان كو امیدوار نامزد كیا ہے تاكہ سندھ اسمبلی میں پیپلزپارٹی كے امیدوار كا مقابلہ كیاجائے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: قائم علی شاہ کا بطور وزیراعلیٰ استعفیٰ منظور، کابینہ بھی تحلیل

عارف علوی نے کہا کہ خرم شیر زمان سندھ میں تبدیلی كی علامت ہوں گے کیونکہ اب وقت آگیا ہےكہ سندھ میں روایتی سیاست كی تكفین وتدفین كا انتظام كیا جائے لہٰذا شفافیت اورمیرٹ كی بنیاد پرعوام كی خدمت پر یقین ركھنے والے اراكین كواپنے ضمیركی روشنی میں فیصلہ كرناہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ موروثی سیاست كے بطن سے جنم لینے والی تبدیلی سے سندھی عوام كی مشكلات كا ازالہ كسی صورت ممكن نہیں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں