نرگس فخری بھارت چھوڑ کر امریکا منتقل

اودے چوپڑا سے تعلقات ختم ہونے کے بعد اداکارہ اپنی فلم کی تشہیری مہم ادھوری چھوڑ کر امریکا چلی گئی تھیں۔


ویب ڈیسک July 27, 2016
اودے چوپڑا سے تعلقات ختم ہونے کے بعد اداکارہ اپنی فلم کی تشہیری مہم ادھوری چھوڑ کر امریکا چلی گئی تھیں۔ فوٹو؛ فائل

RAWALPINDI: بالی ووڈ کی خوبصورت اداکارہ نرگس فخری نے محبت میں ناکامی پر فلم نگری اور بھارت کو ہمیشہ کے لیے چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

بالی ووڈ اداکارہ نرگس فخری اوراودے چوپڑا نے طویل عرصہ معاشقے کے بعد ایک دوسرے سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی جس پر اداکارہ اپنی فلم ''ہاؤس فل 3'' کی تشہیری مہم کوادھورا چھوڑ کرامریکا چلی گئی تھیں لیکن اب انہوں نے بھارت کو ہمیشہ کے لیے چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:ادے چوپڑا سے علیحدگی کے بعد نرگس فخری ذہنی اذیت سے دوچار

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نرگس فخری نے اداکار اودے چوپڑا سے محبت میں ناکامی کے بعد فلم نگری کو خیرباد کہتے ہوئے بھارت کو بھی ہمیشہ کے لیے چھوڑنے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے جب کہ اداکارہ معاشقے میں ناکامی پر ذہنی تناؤ کا شکار ہیں جس پر وہ اپنی فیملی اور دوستوں کے ساتھ وقت گزارنا چاہتی ہیں اور اس کے لیے انہوں نے مستقل بنیادوں پر امریکا میں سکونت اختیار کرلی ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ نرگس فخری نے 2011 میں ریلیز ہونے والی فلم ''راک اسٹار'' سے فلمی کیرئیر کا آغاز کیا تھا اور متعدد بلاک بسٹر فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔