کروڑوں روپے کی ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

جینزکی پینٹوں کی برآمدی کنسائمنٹ میں چھپا ئی گئی تھی، ملزم گرفتار


Business Reporter December 01, 2012
کسٹمزانٹیلی جنس نے جمعہ کو ہی ہیروئن اسمگل کرنے والے ملزم ابراہیم کے خلاف کسٹمزایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیاہے۔ فوٹو: ماحا حیدر۔

ڈائریکٹوریٹ جنرل آف انٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن ایف بی آر کراچی کے شعبہ اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن (اے ایس او) نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن ضبط کرلی۔

تفصیلات کے مطابق کسٹمزانٹیلی جنس نے کراچی ایئرپورٹ کے ایکسپورٹ گیٹ پر سوزوکی پک اپ میں لائی جانے والی کروڑوں روپے مالیت کی 3کلو800گرام اعلیٰ معیارکی ہیروئن برآمد کرلی جسے جینزکی پینٹوں کی حامل ایک برآمدی کنسائمنٹ میں انتہائی مہارت کے ساتھ چھپاکراسمگل کیا جارہا تھا۔

m1

ذرائع کے مطابق ڈائریکٹوریٹ جنرل آف انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن ایف بی آرکراچی کی جانب سے کی جانے والی کارروائی میں ابراہیم نامی ملزم کو بھی گرفتارکیاگیاہے جس سے تفتیش کی جارہی ہے، ذرائع نے کا کہنا ہے کہ کسٹمزانٹیلی جنس نے جمعہ کو ہی ہیروئن اسمگل کرنے والے ملزم ابراہیم کے خلاف کسٹمزایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیاہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں