کوئٹہ میں دھماکے سے 2 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 7 افراد زخمی

سیکیورٹی کی گاڑی معمول کے گشت پر تھی کہ اس دوران پل کے قریب پہنچتے ہی دھماکا ہوگیا، ذرائع


ویب ڈیسک July 27, 2016
سیکیورٹی کی گاڑی معمول کے گشت پر تھی کہ اس دوران پل کے قریب پہنچتے ہی دھماکا ہوگیا، ذرائع، فوٹو؛ فائل

ISLAMABAD: سریاب کے علاقے میں فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 2 اہلکاروں سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 2 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اہلکار معمول کے گشت پر تھے کہ اس دوران گاڑی کے پل کے قریب پہنچتے ہی دھماکا ہوگیا جس میں زخمی ہونے والے جوانوں کو فوری طورپر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔

واقعہ کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے جب کہ جائے وقوعہ پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کیا گیا ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان ثنااللہ زہری نے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ دہشت گرد ایسے واقعات سے ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے لہٰذا دہشت گردوں کے خلاف کارروائی جاری رہے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔