امریکی بحری جہازماحولیاتی آلودگی کی بڑی وجہ ہیںایران

جنگی طیاروںکی ان گنت پروازوںسے خلیج پرمنفی اثرات مرتب ہونگے،وزارت ماحولیات


ایکسپریس July 23, 2012
جنگی طیاروںکی ان گنت پروازوںسے خلیج پرمنفی اثرات مرتب ہونگے،وزارت ماحولیات

ABOTTABAD: ایران نے خلیج فارس میںطیارہ بردارامریکی بحری جہازوںکی موجودگی کوماحولیاتی آلودگی کی بڑی وجہ قراردیا ہے،ایرانی وزارت ماحولیات کے سربراہ عبدالرضاکرباسی نے ایک انٹرویومیں کہاکہ امریکی طیارہ برداربحری جہازپرموجودجنگی طیارے تربیتی پروازوںکے دوران بھاری مقدارمیںایندھن استعمال کرتے ہیں جو ماحولیاتی آلودگی کاباعث بن رہے ہیں۔

انھوںنے کہاکہ امریکی جنگی طیاروںکی روزانہ کی بنیادوں پر ہزاروں پروازوں کے خلیج فارس کے ماحول پرانتہائی منفی اثرات مرتب ہوں گے، دریںاثناایران نے اعلان کیا ہے کہ اس کے سائنسدان کے قاتل گرفتارکرلیے گئے ہیں،انٹیلی جنس کے وزیرنے بتایاکہ اس سائنسدان کے قاتل کوتربیت دینے والے دوذمے دارنیٹ ورک کاسراغ لگایاگیاہے جن میںسے ایک ایران کے اندراوردوسراباہرہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں