قندیل بلوچ کیس مفتی عبدالقوی کی پولیس کو بیان ریکارڈ کرانے کی یقین دہانی

قندیل بلوچ قتل کیس میں پولیس اہلکار نے مفتی عبدالقوی کو بیان دینے کے لیے فون کیا جس پر وہ برا مان گئے تھے۔


ویب ڈیسک July 27, 2016
قندیل بلوچ قتل کیس میں پولیس اہلکار نے مفتی عبدالقوی کو بیان دینے کے لیے فون کیا جس پر وہ برا مان گئے تھے، فوٹو: فائل

KARACHI: ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس میں مفتی عبدالقوی نے پولیس کو بیان ریکارڈ کرانے کی یقین دہانی کرادی۔

ذرائع کے مطابق قندیل بلوچ قتل کیس میں پولیس اہلکار نے مفتی عبدالقوی کو بیان دینے کے لیے فون کیا جس پر وہ برا مان گئے تھے تاہم تفتیشی افسر نے خود فون کرکے فوری طور پر پیش ہوکر بیان ریکارڈ کروانے کا کہا جس پر مفتی عبدالقوی نے ایک 2 روز میں تھانے پہنچ کر اپنا بیان ریکارڈ کروانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

دوسری جانب پولیس کی جانب سے مرکزی ملزم وسیم اور رشتے دار حق نواز کو آمنے سامنے بٹھا کربھی تفتیش کی جارہی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:مفتی قوی نے قندیل سے آخری بار قتل سے 23 دن پہلے بات کی، موبائل فون ریکارڈ

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں قندیل بلوچ قتل کیس میں مفتی عبدالقوی سمیت ماڈل سے تعلق اور رابطے رکھنے والے ہر شخص کو شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا جب کہ ماڈل کی والدہ نے بھی مفتی عبدالقوی پر قتل کا الزام عائد کیا تھا کہ ان کے اکسانے پر وسیم نے اپنی بہن کا قتل کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔