رینجرز کے قیام اور اختیارات کا معاملہ حل ہوگیا نامزد وزیراعلیٰ سندھ

کابینہ کے اراکین کے ناموں کا اعلان بھی سندھ اسمبلی میں ہی کروں گا، مراد علی شاہ


ویب ڈیسک July 28, 2016
کابینہ کے اراکین کے ناموں کا اعلان بھی سندھ اسمبلی میں ہی کروں گا، مراد علی شاہ، فوٹو؛ فائل

SRINAGAR: نامزد وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہےکہ صوبے میں رینجرز کے قیام اور اختیارات کا معاملہ حل ہوگیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: مراد علی شاہ نے سیاست میں 2002 میں قدم رکھا

پیپلزپارٹی کے سابق صوبائی وزیر گیان چن کی جانب سے سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ اور نامزد وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا جس میں پیپلزپارٹی کے اراکین سندھ اسمبلی سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی جب کہ عشایئے میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ بھی شریک تھے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: قائم علی شاہ کا استعفیٰ منظور، کابینہ بھی تحلیل

عشائیے کے موقع پر میڈیا سے مختصر بات کرتے ہوئے نامزد وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ اسمبلی کے اجلاس میں پالیسی بیان دوں گا اور آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ کابینہ کے اراکین کے ناموں کا اعلان بھی سندھ اسمبلی میں ہی کروں گا۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں رینجرز کے قیام اور اختیارات کا معاملہ حل ہوگیا ہے۔

اس موقع پر خورشید شاہ نے بھی میڈیا سے مختصر بات کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ ہمارا وزیراعلیٰ سندھ کی خدمت کرے گا، پیپلزپارٹی عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے، عوام کی خدمت کرنے کے لیے ایک شاہ اور آیا ہے جو ان کی خدمت کرے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔