کراچی میں فوجی اہلکاروں پر فائرنگ کی فوٹیج منظرعام پر آگئی

فوٹیج میں ملزمان کو فائرنگ کے بعد دھوبی گھاٹ کی طرف فرار ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔


ویب ڈیسک July 28, 2016
فوٹیج میں ملزمان کو فائرنگ کے بعد دھوبی گھاٹ کی طرف فرار ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔ فوٹو؛ ایکسپریس

صدر میں پارکنگ پلازہ پر پاک فوج کے اہلکاروں پر فائرنگ کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی جو ایکسپریس نیوز نے بھی حاصل کرلی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: کراچی میں سیکیورٹی ادارے کی گاڑی پر فائرنگ سے 2 اہلکار شہید

ایکسپریس نیوز کو صدر پارکنگ پلازہ واقعہ کی موصول سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہےکہ موٹر سائیکل پر سوار 2 ملزمان پاک فوج کی گاڑی کا تعاقب کررہے ہیں اور دونوں نے ہیلمٹ پہن رکھا ہے جب کہ جیسے ہی گاڑی کی رفتار آہستہ ہوئی اور وہ اندر کی طرف مڑی تو ملزمان نے گاڑی میں سواراہلکاروں پر فائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: فائرنگ کے وقت پارکنگ پلازہ کے کیمرے 2 گھنٹے تک بند تھے

فوٹیج میں ملزمان کو دھوبی گھاٹ کی طرف فرار ہوتے دیکھا جاسکتا ہے جو باآسانی فرار ہوئے جب کہ فوٹیج میں ملزمان کو فائرنگ کرتے ہوئے نہیں دیکھا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے صدر پارکنگ پلازہ کے قریب فوج کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار دونوں اہلکار شہید ہوگئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔