قندیل بلوچ کے تمام موبائل فونزبھائی کی نشاندہی پربرآمد مفتی عبد القوی آج طلب

ملزم عارف کو مقدمے میں نامزد کیا جائے گا، پولیس


Numainda Express/INP July 28, 2016
ملزم عارف کو مقدمے میں نامزد کیا جائے گا، پولیس:فوٹو؛ فائل

پولیس نے قندیل بلوچ قتل کیس میں مفتی عبدالقوی کو تفتیش کے لیے آج طلب کرلیا ہے، پولیس نے تفتیش کے سلسلے میں تندو تیزسوالنامہ بھی تیار کر لیا جس سے مفتی عبدالقوی کے قتل میں شامل ہونے یا نہ ہونے کے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔

نمائندہ ایکسپریس کے مطابق ماڈل قندیل بلوچ کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ اس کے قتل کی منصوبہ بندی بیرون ملک کی گئی۔ قتل کا منصوبہ اس کے بھائی عارف نے بنایا جو بیرون ملک مقیم ہے۔ اس نے منصوبے پر عملدرآمد کیلیے اپنے بھائی وسیم اور کزن حق نوازسے رابطہ کیا اور انھیں ہدایات دیں ، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم عارف کو مقدمے میں نامزد کیا جائے گا۔

دریں اثنا پولیس نے قندیل بلوچ کے تینوں موبائل فون ملزم وسیم کی نشاندہی پر ڈیرہ غازی خان سے برآمد کر لیے۔ پولیس نے قندیل بلوچ کی بہن شہناز کو بھی تحویل میں لے رکھا ہے ۔ ملزم وسیم کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا جبکہ مطلوب کار ڈرائیور باسط نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں